ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کوریا ایک اہم اعلان کرنے والا ہے: سیؤل میڈیا

شمالی کوریا ایک اہم اعلان کرنے والا ہے: سیؤل میڈیا

Wed, 05 Jul 2017 10:52:10    S.O. News Service

سیول،4؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا آج منگل کی سہ پہر ایک اہم اعلان کرنے والا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ بات شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو کے حوالے سے بتائی ہے۔ یہ اعلان درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل ایک بلیسٹک میزائل کے تجربے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ منگل کو پیونگ یانگ نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل داغے جانے کے بعد 930کلومیٹر تک پرواز کرتا ہوا، جاپان کے ایکسکلوسیو اکنامک زون کے سمندری علاقے میں گرا۔ جاپان اور جنوبی کوریا نے اس میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


Share: